جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماہ رمضان ، معدے کے مسائل اور انکے آسان حل

04 اپریل, 2023 13:00

رمضان کا بابرکت مہینہ جاری ہے جس میں مسلمان نیکیاں کمانے کی جستجو میں لگے ہیں ۔ مسلمان اس مہینے میں تقریباً 14 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں۔ روزے کے دوران اکژ لوگوں کو خالی پیٹ میں گیس کی شکایت ہو جاتی ہے۔

گیس اور پیٹ کی دوسری تکالیف سے بچنے کے لیے کچھ طریقے تحریر کئے جا رہے ہیں۔افطاری کے بعد کچھ غذاؤں کے استعمال سے پیٹ کے مختلف مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

معدے کی تیزابیت:

معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے افطار میں تربوز ، خربوزہ، پپیتہ اور گرما کھائیں، ان سے معدے اور آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔
سحری اور افطارمیں انجیر کا استعمال کریں۔
دہی یا دودھ میں پانی ملا کر استعمال کرنے سے بھی تیزابیت دور ہوتی ہے۔
سالن میں لیموں ڈال کر کھائیں، یہ بھی ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔

احتیاط:

گائے اور بھینس کا گوشت، کلیجی ، مکھن ، بیکری آئٹم اور میدے سے بنی اشیاء سے پرہیز کریں۔
کھانے کے فوراََ بعد نہ سوئیں اور نہ ہی بہت زیادہ مشقت کا کام کریں ۔
مصالحے دار مرغن کھانوں اور سوفٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔

اس بارے میں جانئے  : بادام کے تیل کے فوائد

قبض:

رمضان میں پانی کم پینے کی وجہ سے آنتوں میں خشکی ہو جاتی ہے جو قبض کا سبب بنتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ افطار سے سحر کے درمیان کم از کم 8 گلاس پانی پیا جائے۔
تیل والی اور مصالحے دار غذا کے بجائے شوربہ کا استعمال کریں۔
پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔
ریشے دار غذاؤں کا استعمال کریں جس میں بھوسی والا آٹا ، جو کا دلیہ ، کیلا ، سیب وغیرہ قبض ختم کرنے کے لیے بہترین ہیں۔
افطار و سحر میں کھجور کھانا بھی قبض میں مفید ہے۔

بد ہضمی:

رمضان کے مہینے میں بہت سے لوگ بدہضمی کی شکایت کرتے ہیں کیونکہ ۱۳،۱۴ گھنٹے بھوکا رہنے کے بعد افطار اور سحر میں بہت زیادہ یا مضر صحت کھانا کھا لیتے ہیں،جو بدہضمی کا باعث بنتے ہیں۔

ان تکالیف سے بچنے کے لیے:

۔ فائبر والی غذا جو دن بھر جسم کو توانائی دیتی ہے۔
۔ کم از کم ایک پھل کھائیں۔
۔ سحری میں کم از کم دو چمچ دہی ضرور کھائیں۔
دو یا تین کھجوروں سے افطار کریں جو توانائی کا فوری ذریعہ ہے۔
۔ دودھ پیئیں ، یہ پروٹین اور کیلشئیم کا بہترین ذریعہ ہے۔
۔ ایسی غذا جس میں شکر کی مقدار زیادہ ہو ، کھانے سے پرہیز کریں۔
۔ کم نمک والی غذا کھائیں ، اس سے دن میں پیاس کم لگے گی۔
۔ چائے ، کافی اور کولا ڈرنک سحر و افطار میں نہ لیں۔
۔ افطار یا سحری کے فوراََ بعد سونے سے گریز کریں۔

نوٹ: اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top