جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ کی لیڈر شپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، زہر اگل رہی ہے: شرجیل میمن

22 جنوری, 2024 13:07

لاہور: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ زہر اگل رہی ہے، ن لیگ پر جس نے بھی احسان کیا اس کی پیٹھ پر چھرا گھونپا۔

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو تبدیل کردیا، لوگ ایک نئی سوچ کی طرف جانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو نے نئی سوچ کا نعرہ دیا ہے، بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں میرا ن لیگ اور پی ٹی آئی سے مقابلہ نہیں، منفی سوچ نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں مخالفین کے ساتھ انتقام لیا، پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف سیاست کی، مشکل سے مشکل حالات میں پیپلز پارٹی نے اداروں پر حملے نہیں کیے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور جمہوریت کی بات کی، سیاسی مخالفت ضرور کریں لیکن دشمنی پر نہ اتریں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے اگر زبان ٹھیک نہ کی تو ہم جواب دینا جانتے ہیں: احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ انتشار اور نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ زہر اگل رہی ہے، پی ڈی ایم آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بنائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ تو پی ٹی آئی کے عوام پر ظلم کے سامنے بولتی نہیں تھی، پیپلز پارٹی نے آئینی طریقے سے پی ٹی آئی کو حکومت سے باہر کیا، پیپلز پارٹی کیخلاف ن لیگ نے شوباز کے تحت اقتدار بنانے کی کوشش کی، جب ہمارے ساتھ حکومت میں تھے تو ہم اچھے تھے، ن لیگ پر جس نے بھی احسان کیا اس کی پیٹھ پر چھرا گھونپا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top