جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور ہائیکورٹ نے چکوال میں درج مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظورکرلی

09 جولائی, 2022 20:42

لاہور: ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی گرفتاری اور مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چکوال کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس علی باقر نجفی کے روبرو صحافی عمران ریاض کو پیش کیا گیا، جسٹس علی باقر نجفی اور عمران ریاض کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ آپ ایسا کوئی بیان نہیں دین گے جس سے معاملات خراب ہوں۔

عمران ریاض نے کہا کہ میں جس عدالت میں گیا ہوں وہاں انصاف ملا ہے۔ جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں متنازع نہ بنائیں، آپ ہفتے کو عدالت لگانا معیوب سمجھتے ہیں، ہفتے ہو عدالت لگانا اتنا معیوب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینکر عمران ریاض کی ہمارے دائرہ اختیار سے باہر گرفتاری ہوئی : اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران ریاض نے کہا کہ میں بھی عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں، میں کوئی بیان نہیں دوں گا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے عدالت سے استدعا ہے کہ چکوال والے کیس میں ضمانت دے دیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے عمران ریاض کی چکوال کے مقدمے میں شخصی مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top