جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت نے میڈیا کو عوامی ٹیکس کے پیسوں کے ذریعے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا: افتخار حسین

23 نومبر, 2020 20:28

پشاور: پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومتی رکاوٹوں، پابندیوں، پروپیگنڈوں کے باوجود پی ڈی ایم کا پشاور میں منعقدہ جلسہ کامیاب ترین رہا۔ حکومت نے میڈیا کو عوامی ٹیکس کے پیسوں کے ذریعے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا لیکن ناکام رہے۔

اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کیا، رکاوٹیں کھڑی گئیں، سڑکیں بلاک کی گئیں تاکہ عوام کو اس عظیم الشان جلسے میں شرکت سے روک سکے، موٹروے تک کو بند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے پشاور میں جلسہ روکنے کے احکامات کو مسترد کردیا

افتخار حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ پی ڈی ایم جلسے میں عوام شرکت نہ کریں لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق دہشت گردی الرٹس، پھر کورونا سے لوگوں کو ڈرایا گیا، جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سارے صوبے میں جگہ جگہ ناکے لگا کر راستے بند کر دیں تاکہ قافلے وقت پر جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے، پھر بھی اتنا بڑا جلسہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ مہنگائی کے مارے عوام اس نااہل اور مسلط شدہ حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top