جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک کے نازک معاشی حالات ہیں، بے یقینی سے معیشت کو نقصان ہوگا : شاہ محمود قریشی

10 جولائی, 2022 11:24

ملتان : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ سیاسی بے یقینی کی صورتحال پیدا کی گئی تو معیشت کو نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے حالات پوری قوم نے دیکھے ہیں۔ آج پاکستان معاشی طور پر بہت ہی نازک حالات سے دوچار ہے۔ سیاسی بے یقینی کی صورتحال پیدا کی گئی تو معیشت کو نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : قربانی کے گوشت سے لطف اندوز ہوں اور صفائی خیال رکھیں : شاداب خان

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کو بند کر دیا گیا ہے۔ جس سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ اللہ نہ کرے ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top