جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی سات ماہ کی حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک

04 مئی, 2022 14:02

کراچی : نیوکراچی صنعتی علاقے میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں سات ماہ کی حاملہ خاتون زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

خاتون کے شوہر کے مطابق میں اپنی بیوی کے ساتھ کار میں گلشن معمار روڈ سے جا رہا تھا۔ راستے میں دو ڈکیتوں نے دعا ہوٹل کے قریب روکنے کی کوشش کی۔ میں نے کار روکنے کے بجائے اسپیڈ برھادی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

شوہر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں میری سات ماہ کی حاملہ بیوی سویرا کو پیٹ میں گولی لگی ہے۔ اس وقت میری دو سال کی بیٹی بھی اس کی گود میں بیٹھی تھی، جو خوش قسمتی سے محفوظ رہی، جبکہ میری بیوی زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران روڈ حادثات آٹھ نوجوانوں سمیت دس افراد کی جان لے گیا

شوہر ابرار کا کہنا تھا کہ میں اسے سندھ گورنمنٹ اسپتال اور ایک اسپتال لے گیا مگر سہولیات نہ تھیں، پھر عباسی اسپتال لے آیا، جہاں سے اسٹیشن روڈ پر واقع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم جان بچانے کی کوششوں میں معروف ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top