جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی چند منٹ بھی برقرار نہ رہ سکی

11 اکتوبر, 2020 17:26

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین متنازع خطہ نیگورنو، کاراباخ میں جنگ بندی کا معاہدہ چند منٹ بھی برقرار نہ رہ سکا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

روس میں 11 گھنٹے کے مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے سیزفائر پر آمادگی کا اظہار کیا لیکن محض چند منٹ بعد ہی آرمینیا اور آذربائیجان کی فورسز نے نئے حملوں کے الزامات عائد کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی کا معاہدہ طے

اس سے قبل آرمینیا اور آذربائیجان نے دوہفتوں تک شدید جھڑپوں کے بعد نیگورنو کاراباخ کے خطے میں سیز فائر کے قیام اور بامعنی مذاکرات پر اتفاق کرلیا تھا۔

ان جھڑپوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے اور علاقائی طاقتوں ترکی اور روس کے درمیان خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top