جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صبح صبح تین انجیر کھانے ہیں اور یہ فائدے اٹھانے ہیں

22 مارچ, 2022 16:01

انجیر ایک خشک پھل ہے جو کے انتہائی لذیذ ہے۔ خشک انجیر کو موسم سرما میں ایک بہترین ناشتہ سمجھا جاتا ہے، اس میں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدارکثیر تعداد میں پائی جاتی ہے۔

 

ماہرین طب کہتے ہیں کہ صرف تین سے چار انجیر رات کو آدھا کپ پانی میں بھگو دیں اور رات بھر بھگو کر رکھ دیں، اسے اگلی صبح خالی پیٹ کھائیں اور پھر اس کے فوائد آپ خود محسوس کریں گے۔

 

بھیگے ہوئے انجیر کھانے کےحیرت انگیز فوائد:

 

قبض کے مسائل  ختم کرتی ہے:

انجیر میں فائبر ہوتا ہے جو آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ جو لوگ قبض کی شکایت میں مبتلا رہتے ہیں  وہ اس سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں انجیر کو شامل کر سکتے ہیں۔

 

شوگر لیول کو برقرار رکھنے کے لئے:

انجیر میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو آپ کے جسم میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتی ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انجیر میں موجود کلوروجینک ایسڈ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔بھیگی ہوئی انجیر کھانے سے ٹائپ II ذیابیطس میں خون میں گلوکوز کی سطح کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ آپ سلاد، اسموتھیز، کارن فلیکس یا دودھ میں کٹے ہوئے انجیر کو شامل کرکے اپنی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں۔

 

یہ پڑھیں  : بواسیر کا گھریلو علاج

 

دل کی ِ صحت کیلئے مفید:

انجیر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول کرتے ہوئے جسم سے فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کچھ مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انجیر جسم میں ٹرائگلیسرائیڈز کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو دل سے متعلق مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔

 

ہڈیاں مضبوط بناتی ہے:

انجیر کیلشیم کی اچھی خوراک فراہم کرکے آپ کی ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ ہمارا جسم خود کیلشیم پیدا نہیں کرتا جس کی وجہ سے ہمیں دودھ، سویا، سبز پتوں والی سبزیاں اور انجیر جیسے بیرونی ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

 

وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے:

اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا پر عمل کر رہے ہیں تو انجیر کو آپ کے ڈائٹ چارٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ فائبر سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہیں اور انجیر آپ کے جسم کو فائبر کی اچھی خاصی مقدار فراہم کرتی ہے۔

 

نوٹ :  اس متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top