منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ، صارفین کی پریشانی بڑھ گئی

03 جنوری, 2024 13:06

 

دنیا بھر میں اربوں افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں لیکن اب واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ ہوا ہے جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو متعدد افراد کی پریشانی کا حل ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کے بیشتر افرادجو اجنبیوں کے ساتھ فون نمبر کو شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ویب صارفین کے لیے واٹس ایپ میں یوزر نیم فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 

Check out the new features coming to Whatsapp soon

 

اس فیچر سے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم تیار کرکے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔

جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔

یہ فیچر کچھ عرصے پہلے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اسے واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اپنا یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے جس سے انہیں پروفائل پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے ویب ورژں کے یوزر انٹرفیس کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد کمیونٹیز، اسٹیٹس، چینلز اور نیو چیٹ بٹن بائیں جانب سائیڈ بار میں منتقل کر دیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ویب ورژن کے ڈارک موڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مسلسل اسکرین کو دیکھنے سے آنکھوں کو زیادہ دباؤ کا سامنا نہ ہو۔

یہ پڑھیں : روس کی نئی بدصورت الیکٹرک کارسوشل میڈیاپر مذاق بن گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top