بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اے آئی کا استعمال دنیا کیلئے کیوں خطرناک ہے؟ سائنسدان نے وجہ بتادی

16 ستمبر, 2024 12:10

اگر آپ ماحول کے بارے میں پرواہ کرتے ہیں تو آپ کو مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کے استعمال کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے مشن پر محقق ساشا لوکیونی نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت روایتی سرچ انجن کے مقابلے میں 30 گنا زیادہ توانائی استعمال کرتی ہے۔

2024 میں امریکی میگزین ٹائم کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی دنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیے جانے والے روسی نژاد کینیڈین کمپیوٹر سائنسدان نے کئی سالوں سے چیٹ جی پی ٹی یا مڈجرنی جیسے پروگراموں کے اخراج کی پیمائش کرنے کی کوشش کی۔

مونٹریال میں آل ان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے محقق ساشا لوکیونی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ خاص طور پر مایوس کن لگتا ہے کہ انٹرنیٹ سرچ کرنے کے لیے جنریٹیو مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ساشا لوکیونی کا کہنا تھا کہ جن لینگویج ماڈلز پر پروگرام مبنی ہیں ان میں اربوں ڈیٹا پوائنٹس پر تربیت حاصل کرنے کے لیے کمپیوٹنگ کی زبردست صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے وہیں اس کے لیے طاقتور سرورز  میسر ہونا لازمی ہے۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق، مشترکہ مصنوعی ذہانت اور کرپٹو کرنسی کے شعبوں نے 2022 میں تقریبا 460 ٹیرا واٹ گھنٹے بجلی استعمال کی  جو کل عالمی پیداوار کا دو فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واٹس ایپ نے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

اے آئی کے استعمال سے مردہ شہری زندہ ہونے لگ گئے

گوگل اور مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت کی وجہ سے 2023 میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافہ دیکھا، گوگل نے 2019 کے مقابلے میں 48 فیصد جب کہ مائیکروسافٹ نے 2020 کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

محقق نے بتایا کہ لوگوں کو یہ سمجھانا بھی ضروری ہے کہ جنریٹیو مصنوعی ذہانت کس قیمت پر کیا کر سکتی ہے اور کیا نہیں، اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ہائی ڈیفینیشن امیج تیار کرنے میں موبائل فون بیٹری کو مکمل طور پر ری چارج کرنے کے برابر توانائی خرچ ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top