بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ایکس کے سربراہ ایلون مُسک کے اثاثے منجمد

14 ستمبر, 2024 17:35

برزایل کی عدالت نے ایکس (ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اثاثے منجمند کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل اور ایلن مُسک کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے بعد ایلن مسک کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ اگست کے آخر میں برازیل کی عدالت نے ایکس (ٹوئٹر) کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سربراہ ایلن مسک پر 3 ملین سے زائد اثاثے منجمد کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’ایکس‘ بندش سے متعلق عدالت کو آگاہی

برازیلی جج نے ایلن مسک کا اکاونٹ منجمد کرنے کے علاوہ کمپنی کے دفتر اور مالی وسائل بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا امیر ترین شخص بننے سے پہلے یومیہ خرچ کتنا تھا؟

ایلون مُسک نے عدالتی حکم کے بارے میں بارے میں اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے اسٹار لنک کے اکاؤنٹ بند کرنا غیر قانونی عمل قرار دیا تھا۔
انہوں نے انتباہ کیا تھا کہ برازیل کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

دوسری طرف برازیلی جج نے انتباہ کیا ہے کہ ایکس استعمال کرنے کیلئے وی پی این استعمال کرنے والوں پر روزانہ تقریبا 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top