جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تھائی لینڈ : بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں فائرنگ، 23 معصوم بچوں سمیت 35 افراد ہلاک

07 اکتوبر, 2022 09:58

بینکاک : تھائی لینڈ اس وقت سوگ کے عالم میں ہے، جہاں کے ایک بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں حملے کے نتیجے میں 23 معصوم بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تھائی لینڈ کے صوبے نونگ بوا لام فو میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے پولیس سے برخاست کیئے جانے والا 34 سالہ ایک سابق پولیس افسر پنیا خمراب اپنے بچے سے ملنے کے لیئے بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں گیا، جہاں اسے اپنا بچہ نہ ملا تو وہ مشتعل ہوگیا اور عام افراد پر حملہ کردیا۔

مرکز میں اس وقت تقریباً 30 بچے موجود تھے۔ نرسری کے باہر کچھ عملہ دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا۔ حملہ آور نے اپنی گاڑی کھڑی کر کے ان میں سے حاملہ عورت سمیت چار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، پھر اس نے اپنی ٹانگ سے دروازہ توڑا اور زبردستی ایک بند کمرے میں چلا گیا، جہاں اس وقت بچے سو رہے تھے۔ اندر آ کر بچوں کے سروں کو چاقو سے کاٹنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کھانسی کے شربت نے گیمبیا میں 66 بچوں کی جان لے لی، تحقیقات کا آغاز

اس حملے کو بعض افراد آتش بازی سمجھے، مگر انہیں صورتحال کا اندازہ جلد ہوگیا اور بھگڈر مچ گئی۔ حملہ آور اپنے ٹرک میں فرار ہوگیا اور جاتے جاتے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو مزید افراد زخمی ہوئے۔

سفاک شخص سیدھا اپنے گھر گیا، جہاں اس نے اپنی اور بچے کو ہلاک کردیا۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر 23 معصوم بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کی خبر جب سامنے آئی تو ملک میں سوگ کا عالم چھا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top