مقبول خبریں
آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یہ سیلاب آسمان سے نیچے آیا، دنیا سے بھیک نہیں انصاف مانگ رہے ہیں : بلاول بھٹو زرداری
دوران بات چیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور، مخلوط حکومت کی اب تک کی کارکردگی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سیلاب کی حالیہ صورتحال اور حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔