مقبول خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان، مذاکرات آج ہوں گے
اسلام آباد : بیل آوٹ پیکج پر آئی ایم ایف مشن آج پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد آج وزارت خزانہ حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں معاشی ترقی، پالیسی حکمت عملی اور آئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کریں گے۔
پاکستانی وفد کے دیگر ارکان میں سیکریٹری بجٹ ونگ، سرمایہ کاری ونگ کے سیکریٹری، وزارت خزانہ کے ڈی جی قرضہ جات، ڈویژن کے سیکریٹری اور جوائنٹ سیکرٹری، پیٹرولیم ڈویژن کے سیکریٹری اور سیکرٹری نجکاری، چیرمین ایف بی ار اور چیئرمین ایس سی پی بھی شرکت کریں گے۔