جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان کی اپنے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں جنگ بندی کی پیشکش

15 جولائی, 2021 15:45

کابل : افغان حکومت عہدیدار کا کہنا ہے کہ طالبان نے اپنے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

امن مذاکرات میں شامل افغان حکومتی عہدیدار نادر نادری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی جیلوں میں قید سات ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ تک جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، کردار کو سراہتے ہیں : امریکہ

انہوں نے کہا کہ طالبان یہ بھی چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ ان کی تنظیم کے قائدین کے نام اپنی بلیک لسٹ سے نکال دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top