جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے آپ کا حق دینے کے اقدامات کر رہے ہیں : وزیر خارجہ

30 جولائی, 2021 09:34

مانامہ : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے بغیر خارجہ پالیسی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے نمائندے ہیں۔ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے لوگ بیروزگار ہوئے۔ معاشی سفارتکاری ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ معاشی استحکام کے بغیر خارجہ پالیسی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ تحریک انصاف کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان الخلیفہ سے ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وزیر اعظم کی مشاورت سے خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی کر دی ہے۔ آپ کو الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے آپ کا حق دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے وزیراعظم سٹیزن پورٹل بنایا۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کی بدولت بیرونی خطرہ نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top