مقبول خبریں
کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں یکدم اضافہ
کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں سندھ میں 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 40 کیسز کراچی اور ایک ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی میں ماہ اگست میں 534 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ڈینگی کے زیادہ کیسز ضلع شرقی اور وسطی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔
دوسری جانب سندھ بھر میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 575 ہوگئی ہے اور رواں سال اب تک ایک ہزار 807 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلاہوچکے ہیں۔
یہ پڑھیں : کراچی میں ڈینگی کا پھیلاؤ جاری، انتظامیہ روکنے میں ناکام