جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

والدین کے ساتھ مطالعہ کرنا کامیابی کی ضمانت

13 جون, 2019 14:42

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک): امریکی تحقیق کاروں نے والدین کو بچوں کے ساتھ روزانہ مطالعہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ والدین کا بچوں کے ساتھ روزانہ مطالعہ کرنے کے کئی فوائد ہیں جن کی نشاندہی انہوں نے تحقیق کے ذریعے کی ہے۔

امریکی ماہرین کا ماننا ہے کہ والدین اور بچہ جب ایک ساتھ بیٹھ کر مطالعہ کرتے ہیں تو ان کا تعلق مزید پختہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بچے کے ساتھ مطالعے کو روزانہ کا معمول بنا لینے سے بچے کو تعلیمی فوائد کے ساتھ ساتھ جذباتی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جو اسے اسکول اور اس سے آگے کی زندگی میں کامیابی میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی سے مطالعہ کرتے ہیں انہیں بچوں کی پرورش و تربیت میں زیادہ سختی برتنی نہیں پڑتی اور ان کے بچوں میں کافی تحمل مزاجی پائی جاتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی واضح ہوا کہ وہ مائیں جو اپنے بچوں کے ساتھ مل کر مطالعے کا زیادہ رجحان رکھتی ہیں، ان کی جانب سے بھی بچوں میں مشتعل رویوں کی بہت ہی کم شکایات سننے کو ملیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top