جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی حد عبور کرگیا

14 جون, 2024 12:03

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کا سلسلہ جاری رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

صبح 11 بج کر 15 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 969.46 پوائنٹس ضافے کے ساتھ 77,177.62 پر منڈلا رہا تھا۔

کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

پی آر ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، او جی ڈی سی سمیت انڈیکس ہیوی سٹاک میں سبز رنگ کا کاروبار ہوا۔

جمعرات کو پی ایس ایکس کا آغاز بجٹ کے بعد کے سیشن میں زبردست مثبت انداز میں ہوا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 3410.73 پوائنٹس یا 4.69 فیصد اضافے کے ساتھ 76208.16 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ سلسلہ اس وقت سامنے آیا جب مارکیٹ نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں اعلان کردہ اقدامات پر بڑے پیمانے پر مثبت رد عمل ظاہر کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کا بجٹ مارکیٹ کے لیے مجموعی طور پر مثبت ہے کیونکہ حکومت نے کیپٹل گین ٹیکس (سی جی ٹی) کو معمول کے ٹیکس میں تبدیل نہیں کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top