جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف اورپاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

12 جولائی, 2023 10:46

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرکی پریس بریفنگ میں کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں،آئی ایم ایف اورپاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اقتصادی کامیابی کی مدد غیر متزلزل ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا،مل کرتجارت اورسرمایہ کاری کومضبوط کریں گے۔

ترجمان میتھیوملر نے مزید کہا کہ امریکا کسی ملک پردباؤنہیں ڈالتاکہ امریکا یاچین سے تعلقات رکھیں، عوامی رابطے ہی پاک امریکا تعلقا ت کی بنیاد ہیں، ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے تعلقات مزید بڑھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top