جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسپغول کے اسپیشل فوائد

09 نومبر, 2023 15:40

 

اسپغول کا روزانہ استعمال ہمارے روز مر ہ کے صحت کے مسائل کو حل کر سکتا ہے، اسپغول پلانٹاگو اواٹا کے بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے ۔

یہ ایک ریشہ ہے ، اسپغول فائبر سپلی منٹس(غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے اسے سیریلز میں بھی ملایاجاتاہے جس سے اس میں ریشے یا فائبر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

یہ کم کاربس کی منصوبہ بندی کے ساتھ اعلیٰ فائبر فراہم کرتی ہے، یہ بڑی آنت کی صفائی کے لئے ایک بہترین قدرتی علاج ہے ،اسپغول فضلات اور آنتوں میں اضافی پانی جذب کرکے ، انہضام کی نالی کو صاف کرتی ہے اور اسہال ، اپھارہ اور قبض جیسے مسائل کو حل کرتی ہے۔

اسپغول کے فوائد

 

فائبر سپلی منٹس جیسے اسپغول جسم میں برُے کولیسٹرول (ایل ڈی ایل )کی سطح کو کم کرنے میں اضافی فائدہ فراہم کر سکتی ہے۔

اسپغول کے ذریعے صحت مند انداز میں باآسانی وزن کم کیا جاسکتاہے۔

اسپغول اسہال اور اسکی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔

اسپغول پانی میں ملاکر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے اسٹول بآسانی گزرنے میں مدد کرکے قبض سے بچاتاہے۔

اعلیٰ ریشے دار غذا جیسے اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف موثر ہے او رآنت کے کینسر کی تشکیل کو روکتاہے۔

یہ خون میں شوگرکی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتی ہے اور ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتی ہے۔

اسکے استعما ل سے دل کی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے برے کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔

یہ اسٹول کو معتدل رکھ کر آنتوں کو صحت مند رکھتی ہے اور بواسیر میں ہونے والی تکلیف میں بے حد مفید ہے۔

گیس اور بدہضمی میں مفید ہے۔

اسپغول کا استعمال بھوک کی طلب کو کم کرکے آپکووزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتاہے۔وزن کی کمی کے لئے کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک چمچ اسپغول پانی میں ملا کر استعمال کریں۔

یہ ان خواتین کے لئے بھی مفید ہے جو ہارمونل عدم تواز ن کا شکار ہیں اسکا استعمال جسم میں اسٹروجن کی پیداوار میں اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنڑول کرنے میں مدد کرتاہے۔

 

اسپغول کے استعمال سے پہلے چند ضروری احتیاطیں :

 

شوگر، گردوں کے مریض اور زیرِ علاج افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

اگر آپ کوئی دوا لیتے ہیں تو دوا سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد اسپغول کا استعمال کریں۔

اسپغول کا استعمال پانی کی مناسب مقدار کے بغیر سوجن اور دم گھٹنے کا سبب بن سکتاہے۔

اگر آپکو آنتوں کی تکلیف، یا نگلنے میں مشکل، تشنج یا معدے کی نالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ کا مسئلہ ہے تو اسپغول کا استعمال نہ کریں۔

ادویات کے ساتھ اسکے استعمال سے سائڈ افیکٹس ہو سکتے ہیں لہٰذا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسے استعمال نہ کریں۔

یہ پڑھیں : ذہین بچے کی پیدائش کے لئے زمانہ حمل میں یہ غذائیں لیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top