جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سافٹ ڈرنکس صحت کے لئے جانلیوا ثابت

19 مارچ, 2019 14:05


ہارورڈ : ہارورڈ یونیورسٹی کے جرنل سرکولیشن کے مطابق روز کی بنیاد پر سافٹ ڈرنکس پینے والے افراد کے لئے یہ عادت جانلیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے جرنل سرکولیشن میں 18 مارچ کو ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں ماہرین نے 30 سال تک 80 ہزار سے زائد مردوں اور 37 ہزار خواتین کا جائزہ لیا۔ جس میں بعد ماہرین نے لوگوں سے ان کی غذائی عادات اور دیگر تفصیلات پر سوال نامے بھروائے۔ ان میں ایک سوال سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور فوری توانائی پہنچانے والی اسپورٹس ڈرنکس کے بارے میں بھی تھا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن خواتین اور حضرات نے اس عرصے میں 2 سے 6 سافٹ ڈرنکس فی ہفتہ پی تھیں ان میں 1 ماہ میں ایک سافٹ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں موت کا خطرہ 6 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ دوسری جانب روزانہ ایک یا دو سافٹ ڈرنک پینے والوں میں یہ خطرہ 14 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔

سائنسدانوں کا مشورہ ہے کہ لوگ اپنی زندگی بہتر اور طویل بنانے کے لئے فوری طور پر سافٹ ڈرنکس کا استعمال ختم کرکے اسے پانی سے تبدیل کردیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top