جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بے سکونی کی نیند کئی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے

02 جولائی, 2019 14:28

کراچی(ویب ڈیسک): نیند کے مختلف عوارض جیسے بے خوابی یا خراٹوں کی شکایت کا سامنا کئی افراد کرتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اس سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑب جاتا ہے۔

نیند کی کمی سے متاثر جسم اپنے افعال مناسب طریقے سے کرنے میں ناکام رہتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اسی لئے ان کو چاہئے کہ سونے سے پہلے ایک مزیدار مشروب کا استعمال کریں کیانکہ یہ مشروب ہی اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

بنانے کا طریقہ:

ایک برتن لیں اور اس میں ایک گلاس پانی ڈال دیں اور پھر اسے ابالنے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی ابل جائے تو اس میں چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی، جائفل اور سونف کا اضافہ کردیں اور اس مکسچر کو اچھی طرح ابلنے دیں اور پھر چولہا بند کردیں۔ اس کے بعد کپ میں اس مشروب کو ڈال کر نیم گرم حالت میں آہستگی سے سونے کے لیے لیٹنے سے قبل پی لیں۔

فوائد:

یہ مشروب متعدد فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اعصاب کو سکون دیتے ہیں جس سے جسم پرسکون ہوجاتا ہے۔ اس مشروب میں سونف سب سے اہم ہے جو مسلز کو ریلیکس کرتی ہے اور بے خوابی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔

اسی طرح جائفل میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کو حرکت میں لاتا ہے جبکہ جسم کو سکون دیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top