جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گلوکار علی نور ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا

04 جولائی, 2019 17:25

کراچی: میوزک بینڈ نوری کے گلوکار علی نور ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں نے 48 گھنٹے میں جگر کی پیوند کاری ضروری قرار دے دی۔

علی نور کے رشتہ دار اعظم جمیل کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران ڈاکٹروں نے علالت کی موجہ ہیپاٹائٹس کا بگڑ جانا بتائی ہے ۔

اعظم جمیل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیر علاج علی نور کی پیوند کاری کے لیے ڈونرز سے تعاون کی اپیل ہے، لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے بی پازیٹو، بی نیگیٹو، او پازیٹو اور نیگیٹو گروپ کے ڈونرز درکار ہیں۔علی نور کے اہل خانہ اور دوستوں نے سوشل میڈیا پر اپیل جاری کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top