جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

محکمہ صحت سندھ کا 12 موبائل اسپتالوں کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

03 اگست, 2021 22:25

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے 12 موبائل اسپتالوں کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس سہولت سے تمام شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے، اب لوگوں کو دور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، شہری اپنے ہی علاقے میں با آسانی ویکسین لگا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی دن 10 لاکھ ویکسینیشن، تمام اکائیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا : اسد عمر

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ موبائل ویکسی نیشن وین کو شہر میں مختلف اضلاع میں بھیجا جائے گا، ضلع جنوب، شرقی اور غربی میں دو دو ویکسی نیشن وین ہوں گی۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی 3 ، ضلع ملیر ایک اور ضلع کیماڑی میں 2 وین بھیجی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top