جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ حکومت نے وفاق سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

03 جولائی, 2021 12:49

کراچی : اویس قادر شاہ نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، یہ سلیکٹڈ کی آخری حکومت ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے جاری بیان میں وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے 8 پیسے اور کمرشل صارفین کیلئے 11 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ بجلی ہے، نہ گیس ہے اور نہ ہی زرعی زمینوں کے لیے پانی ہے، پھر یہ قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے: حماد اظہر

ان کا وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏عمران نیازی صاحب عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ تین سالوں میں آپ نے ریلیف دینے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہی ڈالا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سلیکٹڈ بجلی مہنگی ہونے پر کنٹینر پر چڑھ کر کہتا تھا کہ سارا پاکستان بند کرونگا۔ سچ کہا تھا نالائق خان نے کہ سارا پاکستان بند کرونگا اور آج وہی ہوا، ملکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے۔ یہ سلیکٹڈ کی آخری حکومت ہے، اب کبھی ان نالائقوں کی حکومت نہیں آئے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top