جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا میں فائرنگ، دو بے گھر افراد ہلاک، دو زخمی

26 جولائی, 2022 11:16

اوٹاوا :  کینیڈا میں علی الصبح فائرنگ کے ایک سلسلے میں مشتبہ بندوق بردار سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے، مسلح شخص نے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے مضافاتی علاقے لینگلے شہر میں آدھی رات سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔ واقعے میں چار بے گھر افراد کو گولی مار دی گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کے وزیر اعظم کا دستی اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی کے بل کا اعلان کر دیا

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا زخمی ہو گیا تھا، پھر اسے تلاش کر کے اہلکاروں نے موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہم ابھی تک اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا بندوق بردار نے اکیلے ہی کارروائی کی تھی۔ تاہم تمام اشارے یہ ہیں کہ اس میں کوئی اور ملوث نہیں تھا اور عوامی تحفظ کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top