جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شعیب اختر کو ایک لفظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، وہ پوری کتاب ہے : شاہد آفریدی

12 مارچ, 2022 12:14

کراچی : شاہد آفریدی نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اختر کو ایک لفظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، وہ پوری کتاب ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ ڈریسنگ روم میں شیئر کیا ہے۔

شعیب اختر، جنہیں کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مہلک تیز گیند بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، نے 14 سالہ طویل بین الاقوامی کیریئر میں 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اپنی ناقابل یقین رفتار کے لیے مشہور شعیب اختر نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کروا کر بین الاقوامی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک کی ایک اور کامیابی پر ثانیہ مرزا کاطنز بھرا ٹوئٹ

شعیب اختر اور شاہد آفریدی نے تقریباً ایک وقت ہی کریئر کا آغاز کیا، دونوں بہت ہی جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی سے ایک مداح نے سوال کیا کہ شعیب اختر کو ایک لفظ میں بیان کریں، جس پر کروڑوں مداح رکھنے والے آفریدی نے کہا کہ آپ اسے ایک لفظ میں بیان نہیں کر سکتے، وہ ایک پوری کتاب ہے!

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے تیز گیند بازوں کو دیکھا ہے، لیکن شعیب اختر کی طاقت، ان کی بہادری نے بلے بازوں کو تباہ کر دیا، اس کا سامنا کرتے ہوئے بلے باز بہت دباؤ میں رہتے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک میچ ونر تھا اور اس نے پاکستان کے لیے بہت بڑی چیزیں حاصل کی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top