جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا : شیخ رشید

08 دسمبر, 2023 11:42

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ادارے ہمارے ہیں، میں نے چلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں نے کسی چیز میں حصہ نہیں لیا، نہ کسی کے خلاف شہادت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری2 حلقوں کی چھوٹی سی سیاست ہے،ہم نے پنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے بیان پر یقین کرنا چاہیے، اُنہوں نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔

یہ پڑھیں:چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا: شیخ رشید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top