جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے مستقل خارج کرنے کا حکم

14 اکتوبر, 2022 12:46

کراچی : عدالت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے مستقل خارج کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے مستقل خارج کرنے کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس کے دستے عمران نیازی کا استقبال کرنے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں: شرجیل میمن

شرجیل میمن کو ایک اور درخواست میں ریلیف مل گیا۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف دو کرپشن کے ریفرنس اور ایک انکوائری جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top