جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شرارتی بچے نے چائے کی کیتلی سر میں پھنسالی

12 جنوری, 2020 15:40

بچوں کی شرارتیں کبھی کبھی والدین کے لیے کافی خطرناک بھی ثابت ہوجاتے ہیں۔

اسی حوالے سے ایک انوکھا واقعہ چین میں پیش آیا جہاں بچے کے کھیل نے والدین کو ایسی پریشانی میں مبتلا کردیا کہ انہیں اس مشکل سے نکلنے کے لیے فائر فائٹرز کو طلب کرنا پڑ گیا۔

چین کے شہر چانگشا میں فائر فائٹرز کو ایک خاندان کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے فائر فائٹرز کو مدد کے لیے طلب کیا۔

ترجمان فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ انہیں کال پر کہا گیا کہ ایک بچے نے اپنے سر میں کھیل کے دوران دھاتی چائے کی کیتلی (لوہے کی کیتلی) پھنسا لی ہے جو کہ کسی صورت سر سے نہیں نکل پا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کے نہ نہانے کی وجہ سے بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

فائر فائٹرز فوری طور پر متاثرہ گھر پہنچے جہاں انہوں نے بچے کے سر سے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لوہے کی کیتلی کو کاٹا اور بچے کے سر کو بحفاظت نکالا۔

بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے بچے کی گردن میں سوجن آگئی تھی اور اسی سے کیتلی نکالی نہیں جا رہی تھی جب کہ کیتلی نکالنے کے دوران بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top