جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف کی این اے 249 کے شہریوں سے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنے کی اپیل

29 اپریل, 2021 13:46

لاہور : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے حلقے کی عوام سے کہا کہ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بنیادی مسائل لازمی حل ہوں گے، گھروں سے قومی جذبے کے ساتھ نکلیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کراچی کے شہریوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بلدیہ کے غیور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آج اپنے گھروں سے قومی جذبے کے ساتھ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اپنے آئینی و جمہوری حق کو پوری ذمہ داری سے استعمال کریں۔ بزرگوں، بھائیوں، بیٹوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش کروں گا۔ ووٹ ہی آپ کی وہ طاقت ہے، جسے استعمال کرکے آپ وہ اہل اور دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا، بشیر میمن کے انکشافات سے میرے مؤقف کو تقویت ملی : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اگر نواز شریف، مفتاع اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا تو عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، ہمارا ریکارڈ ہمیشہ وعدوں کو پورا کرنے کا رہا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بنیادی مسائل انشاءاللہ لازمی حل ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد اور یقین ہے، آپ ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کریں گے۔ ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے میں اپنا عملی کردارادا کریں گے۔

انہوں اپیل شہریوں سے اپیل مین کہا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں۔ ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top