جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 82 افراد ہلاک

12 اپریل, 2021 16:58

نیپاٹاؤ : میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دن میں 82 افراد ہلاک ہوگئے۔

آنگ سانگ سوچی کا تختہ الٹنے کے بعد سے فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ایک ہی دن 82 افراد کو ہلاک کردیا۔ فروری کے بعد سے سکیوریٹٰی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی دوسری سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار میں احتجاج جاری، مزید گیارہ مظاہرین ہلاک، چین سے مدد کا مطالبہ

میانمار میں آنے والی بعض اطلاعات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے پُرامن مظاہرین کو کچلنے کے لیے راکٹ گرینیڈز، مارٹرز اور دیگر بھاری ہتھیار کے استعمال کا الزام بھی لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مظاہروں میں اب تک 700 سے زائد مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top