جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دوسرا ٹیسٹ: شان مسعود نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کی وجہ بتادی

26 دسمبر, 2023 14:46

میلبرن: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کی وجہ بتادی۔

تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ( ایم سی جی ) میں مدمقابل ہیں جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان شان مسعود نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ایم سی جی ٹیسٹ میں گزشتہ تین سالوں میں باؤلنگ سائیڈز کی کامیاب کارکردگی سے متاثر ہو کر کیا ہے اور ارد گرد کے موسم کو دیکھتے ہوئے ہم باؤلنگ کے ساتھ ہر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ میچ، سرفراز احمد آؤٹ، محمد رضوان اِن

شان مسعود نے کہا کہ امید ہے کہ یہ پرتھ کی طرح خراب نہیں ہوگا، باؤلرز کو سپورٹ ملنی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top