جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سرچ انجن گوگل آج 23 سال کا ہوگیا، نیا ڈوڈل بھی جاری

27 ستمبر, 2021 15:39

دنیا بھر کو تقریبا تمام معاملات پر بروقت معلومات فراہم کرنے والا سرچ انجن گوگل آج اپنی 23 ویں سالگرہ منارہا ہے۔

اس موقع پر گوگل نے نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔

گوگل پر سب سے زیادہ معلومات کے لیے لوگ سرچ کرتے ہیں۔ گوگل سرچ انجن کا نام پہلے بیک رب رکھا گیا تھا، لیکن بعد میں اس کا نام گوگل رکھ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے 2.1 ارب ڈالرز میں اپنا دفتر خریدنے کا اعلان کردیا

خیال رہے گوگل کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا۔ گوگل کو کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں لیری پیج اور سرجی برین کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جو آج دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top