جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میشا شفیع کے وکیل گواہوں پر جرح کی تیاری 7 دن میں مکمل کریں، سپریم کورٹ

14 مئی, 2019 10:40

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں گواہان کا بیان اور جرح کرنے سے متعلق میشا شفیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ میں گواہان کا بیان اور جرح کرنے سے متعلق میشا شفیع کی درخواست پر جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو ایک ہفتے میں گواہوں کی بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے گواہوں پر جرح کرنے کیلیے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔

میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ اگر اگلی سماعت پر جرح کیلیے تیاری نہ کرسکا تو ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، عدالت نے 9 گواہوں کے بیانات اور جرح ایک ساتھ کرنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے میشاشفیع اور علی ظفر کو غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے سے روک دیا ہے، عدالت نے کہا کہ تیاری کے بعد ایک ہی روز گواہان پر جرح مکمل کرنے کی کوشش کی جائے، عدالت نے حکم دیا کہ میشا شفیع کے وکیل گواہوں پر جرح کی تیاری سات روز میں مکمل کریں۔

عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹادیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top