جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

05 اپریل, 2023 15:57

اسلام آباد : ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت ہوچکی ہے۔ سعودی عرب نے گرین سگنل دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 اپریل کو امریکا جانے سے پہلے متحدہ عرب امارت کی اعلی قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔ آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کیلئے دوست ممالک سے دوبارہ رابطہ

آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافے اور پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کی جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top