جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب کی جانب سے دنیا کے سب سے منفرد اور جدید دا لائن شہر کے ڈیزائن کا اعلان

26 جولائی, 2022 11:18

ریاض : سعودی عرب نے نیوم سٹی کے سب سے منفرد پراجیکٹ دا لائن شہر کا افتتاح کردیا ہے، جسے دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم میں دا لائن شہر کے ڈیزائنوں کا اعلان کیا ہے، جو 90 لاکھ مکینوں کا مسکن اور 34 مربع کلومیٹر اراضی پر پھیلا ہوگا۔ اس شہر میں کاربن کے اخراج سے پاک ماحول ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ 100 فی صد قابل تجدید توانائی پر چلے گا اور روایتی شہروں کی طرح نقل وحمل اور بنیادی ڈھانچے میں لوگوں کی صحت اور بہبود کو ترجیح دے گا۔ اس میں فطرت کو ترقی پر ترجیح دی گئی ہے۔ دا لائن شہر 200 میٹر چوڑا، 170 کلومیٹر لمبا اور سطح سمندر سے 500 میٹر اونچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

اس کی مثالی آب و ہوا پورا سال اس بات کو یقینی بنائے گی کہ رہائشی گھومتے یا مٹر گشت کرتے وقت ارد گرد کی فطری ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہاں رہائشیوں کو اپنے گھر سے صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر تمام سہولیات تک رسائی ہوگی۔

لائن میں ایک تیز رفتار ریل بھی ہوگی، تو مسافروں کا لائن کا ایک کونے سے دوسرے کونے میں صرف 20 میں پہنچا دے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معمول کے مطابق کاروبار کو تبدیل کرنے کے لیے شہر کے ڈیزائن کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے گا اور تعمیراتی ٹیکنالوجیز اور مینوفیکچرنگ کے عمل کو نمایاں طور پر آگے بڑھاکر تعمیرات کو بڑی حد تک صنعتی بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top