جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سردار عبدالقیوم خان نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتحب

04 اگست, 2021 15:26

مظفرآباد: سردار عبدالقیوم خان نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتحب ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار عبدالقیوم خان نیازی، 48 کے ایوان سے 33 ووٹ لیکر وزیراعظم آزاد کشمیر منتحب ہوگئے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کی تقرری سے متعلق وزیراعظم عمران خان رات گئے تک رہنماؤں سے مشاورت کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رات گئے سردار تنویر الیاس کو خصوصی طور پر مشاورت کیلئے طلب کیا، سردار تنویر الیاس نے عبدالقیوم نیازی کا نام وزارت اعظمیٰ کیلئے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کا میدان مار لیا، حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے تک سیف اللہ نیازی اور علی امین گنڈا پور بھی مشاورت میں شریک رہے، عبدالقیوم نیازی برطانوی شہری ہیں اورانہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی دوڑ میں وہ کسی بھی طور میں شامل نہیں تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالقیوم نیازی کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھی حمایت حاصل ہے، آزاد کشمیر کے صدر کیلئے بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویر الیاس کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، آزاد کشمیر کے موجودہ صدر سردار مسعود خان رواں ماہ اپنی مدت مکمل کرکہ سبکدوش ہوجائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top