جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

منرل واٹر کے 26برانڈزکے نمونوں کا غیرمعیاری ہونے کا انکشاف

23 جولائی, 2022 13:35

اسلام آباد: پینے کے محفوظ پانی منرل واٹر (بند بوتل) کے نام پرفروخت ہونے والے26برانڈزکے نمونوں کا مبینہ طور پر غیر معیاری ہونےکا انکشاف ہوا ہے ۔

اس انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی غیر معیاری ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

پاکستان آبی وسائل کی تحقیقی کونسل کی جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی میں ملک بھر سے 21 شہروں سے منرل پانی کے 174برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے۔

حاصل کئے گئے نمونوں کا پاکستان ا سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا تو ان میں سے 26 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے۔

ان 26 میں سے 18 برانڈز آکسفورڈ پیور واٹر، پیور نیسٹ، پیوریفا، آبِ حیات، ایوین سیف لائف، نیچرل پیور لائف، بیسٹ نیچرل، فاریس، فیسٹا پیور، ایکوا کنگ، جھیل، ایکوا شراو، جیا، ڈورو، پریمیم ڈرینکنگ واٹر، اُرویل، مور پلس اور آئس ڈراپ کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار اسٹینڈ رڈ سے زیادہ پائی گئی۔

جب کے ایک برانڈنیشن پیورکے نمونے میں سنکھیا کی مقدار جبکہ چار برانڈز (بلیو لائف H2O، انڈس، ڈورو اور اُرویل) کے نمونے میں نائٹریٹ کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ پائی گئی۔

اسی طرح 6برانڈز نیو بکسٹن، جِل، ایوین سیف لائف، نہلا، ٹاپ اپ، وے جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کیلئے مضرِ صحت قرار پائے۔

یہ پڑھیں  : پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 طریقے

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top