جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے قریب روسی میزائل حملہ

29 اپریل, 2022 12:27

اقوام متحدہ نے سیکریٹری جنرل کے قریب روسی میزائل حملے کے بعد کی صورتحال کو حیرت زدہ اور چونکا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے یوکرین کا دورہ کیا، جہاں ان کی مصروفیات انسانی جانوں کی حفاظت سے متعلق بات چیت میں رہی۔ انہی مذاکرات کے دوران اچانک روس کی فضائیہ نے دارالحکومت کیف میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ نے سیکریٹری جنرل کے قریب روسی میزائل حملے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ گٹیرس اور ان کی ٹیم روسی حملوں کی قربت سے "حیرت زدہ” تھی، لیکن وہ سب محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : باہر سے یوکرین کی جنگ میں مداخلت کرنے والوں کو سخت جواب کا سامنا ہوگا : روسی صدر

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر کے ترجمان ساویانو ابریو نے کہا کہ یہ ایک جنگی علاقہ ہے لیکن یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ یہ ہمارے قریب ہوا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے قریب روسی حملوں کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج، کیف میں ہماری بات چیت کے اختتام کے فوراً بعد روسی میزائل شہر میں گرے،  یہ حملے اقوام متحدہ کی تذلیل کرنے کی روسی قیادت کی کوشش ہے۔ اس کے لیے طاقتور ردعمل کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top