جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کی بحیرہ اسود سے گزرنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

20 جولائی, 2023 11:58

ماسکو: روس نے بحیرہ اسود سے گزرنے والے تمام جہازوں کو فوجی ہدف سمجھ کر نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

روسی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین جانے والے تمام جہازوں کو کیف کا اتحادی اسلحہ بردار جنگی جہاز تصور کیا جائے گا اور انہیں تباہ کردیا جائے گا، ہم بحیرہ اسود میں محفوظ جہاز کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔

روس نے یہ اقدام اجناس ڈیل ختم کیے جانے پر کیا ہے جب کہ کریملن پہلے ہی ترکیہ، یوکرین اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا مشرقی یوکرین میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک

دوسری جانب روس کے یوکرین اناج معاہدے سے نکلنے کے بعد دنیا بھر میں غذائی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کے مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی روس اناج معاہدے میں واپس آئے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top