جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس نے گیس پریشر میں اضافہ کردیا، یوکرین میں پائپ لائن پھٹنے کا خدشہ

26 جولائی, 2022 11:19

کیف : سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ ماسکو نے بغیر اطلاع کے گیس پائپ لائن کے پریشر میں اضافہ کردیا ہے۔

یوکرین کی سرکاری پائپ لائن آپریٹر کمپنی نے کہا ہے کہ روسی گیس کمپنی گیز پروم نے پائپ لائن میں پریشر میں تیزی سے اضافہ کیا ہے، جو روسی گیس کو پیشگی اطلاع کے بغیر یورپ تک پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور یوکرین کے درمیان محصور بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات کا معاہدہ

یوکرین کی کمپنی نے مزید کہا کہ اس طرح کے دباؤ میں اضافے سے پائپ لائن پھٹنے جیسی ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اور پائپ لائن آپریٹرز ایک دوسرے کو ان کے بارے میں پیشگی اطلاع دینے کے پابند ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے ذریعے گیس پمپ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حالانکہ دونوں ممالک جنگ میں مصروف ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top