جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

دوڑنے سے وزن کم نہیں ہوتا، تحقیق میں انکشاف

20 فروری, 2024 12:11

ایک حالیہ تحقیق میں یہ حیران کُن بات سامنے آئی ہے کہ صرف دوڑتے رہنے (جاگنگ) سے وزن کم کرنا ممکن نہیں ہے۔

طبی جریدے فرنٹیئرز میں شائع ایک نئی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے کیلئے صرف دوڑنا ہی کافی نہیں ہے بلخصوص زائد العمر افراد کیلئے دوڑنے سے وزن کم کرنا ممکن نہیں ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 20 سے 80 سال کے ایتھلیٹس اور صحت مند افراد کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے رضاکاروں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا، ایک گروپ میں 20 سے 39 سال کی عمر کے افراد کو رکھا جبکہ دوسرے گروپ میں زائد العمر افراد کو رکھا اور انہیں دوڑنے کے علاوہ جمپنگ سمیت دیگر اقسام کی ورزشیں کرنے کو کہا گیا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کے جسم کے ایکسرے کرنے سمیت مختلف اقسام کے ٹیسٹس بھی کیے اور اختتام پر دوبارہ ان کے تمام ٹیسٹس کیے گئے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ صرف دوڑنے سے وزن کم نہیں ہوتا جب کہ 65 سال سے زائد العمر افراد کے دوڑنے سے تو ان کے وزن میں کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے دوڑنا کافی نہیں تاہم دوڑنے سے وزن بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دوڑنے سے جس کا جو وزن ہے وہی رہے گا تاہم مجموعی طور پر انسان کی صحت بہتر ہوگی، ڈپریشن میں کمی سمیت بلڈ پریشر بھی کمی آئے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: پپیتا کس طرح بڑھے ہوئے وزن کو کم کرتا ہے؟ جانیے

ماہرین نے زائد الوزن افراد کو مشورہ دیا کہ وہ دوڑنے کے علاوہ دیگر اقسام کی ورزشیں کریں ساتھ ہی ڈٓائٹ کا خیال رکھیں البتہ جو وزن کو مزید نہیں بڑھانا چاہتے وہ صرف دوڑنے کی ورزش بھی کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top