جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ 7 اکتوبر کی ناکامیوں کا اعتراف کرکے رو پڑے

22 اگست, 2024 10:24

اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے ملٹری انٹیلی جنس سربراہ 7 اکتوبر کی ناکامیوں کا اعتراف  کرکے روپڑے۔

اپنے استعفے کی تقریب میں میجر جنرل اہارون ہالیوا نے 7 اکتوبر کو اپنی سرحد کے دفاع میں اپنے ملک کی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

38 سالہ سابق فوجی میجر جنرل اہارون ہالیوا نے اپریل میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور وہ ان سینئر اسرائیلی کمانڈروں میں سے ایک تھے جنہوں نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی تاریخ کے مہلک ترین حملے کی پیش گوئی کرنے اور اسے روکنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا گولان ہائٹس میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

اہارون ہالیوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس کور کی ناکامی میری غلطی تھی جب کہ انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجوہات کا مطالعہ کرنے اور گہرائی سے سمجھنے کے لیے قومی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top