جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایوارڈ کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کا احترام کرتی ہوں؛ میشا شفیع

09 جولائی, 2019 15:45

کراچی: گلوکارہ میشا شفیع نے لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا احترام کرتی ہیں جنہوں نے کس اسٹئل ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا اوران کا ساتھ دیا۔

2 روز قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کامیلہ سجا جس میں پاکستانی شوبزانڈسٹری کے فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگادئیے۔ تاہم اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز گزشتہ برسوں میں منعقد ہونے والے ایوارڈز سے مختلف اسلیے تھے کیونکہ اس بار نامزد ہونے والے کئی فنکاروں نے جنسی ہراسانی کے خلاف کھڑے ہوتے ہوئے احتجاجاً ایوارڈز کا بائیکاٹ کرکے اپنی نامزدگی واپس لی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top