جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پھلوں اور سبزیوں کو چھلکوں سمیت کھانا صحت کے لئے فائدہ مند

25 جون, 2019 17:05

کراچی(ویب ڈیسک): پھلوں اور سبریوں کے فوائد میں ماہرین نے ایک اور مشورے کا اضافہ کردیا کہ پھلوں اور سبزیوں کو چھلکے سمیت کھانا چاہئے کیونکہ ہر سبزی یا پھل کے چھلکے اتارنے کا مطلب صفائی نہیں ہوتا۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ چھلکے کا مطلب بھرپور فائبر کا استعمال ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اینٹی اوکسی ڈینٹس، وٹامن اور معدنیات بھی ان میں بھرپور ہوتے ہیں۔ جبکہ گودے سے 33 فی صد فائبر چھلکے میں ہوتا ہے اور اینٹی اوکسی ڈینٹس 328 گنا زیادہ ہو سکتے ہیں۔

پھلوں میں آلو بخارا، خوبانی اور آڑو کے چھلکے میں فائبر 38 فی صد ہوتا ہے۔ اسی طرح سیب کا چھلکا فائبر، وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔

کھیرے کو بھی چھلکے سمیت کھانے کا بھی مشورہ ہےجبکہ کینو، موسمبی کے چھلکے کھائے نہیں جا سکتے لیکن ان کا استعمال ان چھلکوں کو سکھانے کے بعد مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top