جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حد بندی کمیشن رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں : بلاول بھٹو زرداری

12 مئی, 2022 15:06

اسلام آباد : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طریقہ اختیار کیا، مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارت 1948 سے کشمیر پر ناجائز قبضہ روا رکھے ہوئے ہے۔ بھارت نے غیر قانونی طریقے سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ، جنیوا کنونشنز کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔  بھارتی اقدامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے 5 اگست 2019ء کے بعد غیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے غیر قانونی آباد کاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 اگست 2019 کو ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پاکستان ان اقدامات کو مسترد کرچکا ہے۔ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ خطے کی آبادی کا تناسب خراب کررہا ہے۔ ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے ساتھ تجارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی: وزارت تجارت

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی حکومت نئی حد بندیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ جموں کی نشستوں میں چھ کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف ایک نشست بڑھائی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ بار بار اٹھاتے رہیں گے۔ ہندو اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن رپورٹ اور بی جے پی حکومت کے اقدامات کیخلاف قرارداد پیش کی، جسے عوام نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے چھ اگست دو ہزار انیس کے اقدامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے۔ بھارت حکومت یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کشمیر کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے ہورے کرے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہر طرح سے مدد جاری رکھے گی۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی مدد جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top