جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لال لال فالسے کھٹے میٹھے فالسے ، گرم موسم کا ٹھنڈا پھل

06 جون, 2022 13:32

فالسے کا نام لیتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہےاور فالسے کا شربت تو گرمی کا خاص سوغات بن جاتا ہے۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ گرمیوں میں ملک شیک کے بعد فالسے کا شربت سب سے زیادہ پئیے جانئے والا مشروب ہوگا۔

گرمی کے توڑ کے لئے مختلف جتن کئے جاتے ہیں ان میں سے ایک بہترین ہتھیار فالسہ ہوتا ہے، جس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

گرمی کا موسم اور فالسے کا سیزن، سرخ جامنی رنگ، کھٹا میٹھا ذائقہ اور قدرتی اجزاء سے مالا مال فالسہ قدرت کا حسین تحفہ ہے۔

اس بارے میں پڑھیں  : دوران حمل پیش آنے والی مشکلات 

طبی ماہرین فالسے کو گرمیوں کے توڑ کے علاوہ بہت سی بیماریوں کا علاج بھی بتاتے ہیں اور ساتھ ساتھ گرمیوں میں فالسے کا شربت پینے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

فالسے کا شربت بچوں اور بڑوں میں یکساں مشہور ہے جسے بہت شوق سے پیا جاتا ہے، اس میں لحمیات، فولاد، پوٹاشیم، پروٹین، آیوڈین اور کیلشیم کا بھرپور ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top