جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان میں بارش اور برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج

13 جنوری, 2020 12:01

کوئٹہ : بلوچستان میں بارش اور برفباری کے باعث نظام زندگی ٹھپ ہوگیا۔ مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے کے واقعات میں چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ صوبائی حکومت نے سات اضلاع میں اسنو اینڈ رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں ابر رحمت موت کا پروانہ بن گئی۔ بارش اور برفباری میں ایک درجن سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں چمن، پشین، ژوب اور قلعہ عبداللہ میں ہوئیں۔ موسلادھار بارش اور برفباری سے سیکڑوں گھروں کی چھتیں گرنے کے حادثات رونما ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی : متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج

ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنرز کو شاہراہوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق زیارت میں سب سے زیادہ برفباری ہوتی ہے تاہم کوئٹہ میں رواں سال توقع کے برعکس برفباری دیکھنے میں آئی۔

ہاشم گلزئی نے سیاحوں سے کوئٹہ اور زیارت آنے سے گریز کرنے کرنے کی بھی اپیل کردی۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ کوئٹہ چمن قومی شاہراہ اور کان مہتر زئی کے مقام پر کوئٹہ ژوب شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔ صوبائی مشینری دونوں اہم شاہراہوں کی بحالی کیلئے ریسکیو آپریشن کررہی ہے۔

شدید برف باری سے زیارت، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی اور بولان میں کئی جگہ رابطہ سڑکیں بھی کئی روز سے بند پڑی ہیں۔

برف باری کے باعث صوبائی حکومت نے سات اضلاع میں اسنو اینڈ رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top